تازہ ترین
نیب ریفرنسز کیس: العزیزیہ اور فلیگ شپ میں مرکزی گواہ واجد ضیاء طلب

نیب ریفرنسز کیس: العزیزیہ اور فلیگ شپ میں مرکزی گواہ واجد ضیاء طلب

اسلام آباد: (14 مارچ 2018) احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرینس کی سماعت میں 21 مارچ کو العزیزیہ اور فلیگ  شپ میں مرکزی گواہ واجد ضیاء کو طلب کرلیا۔ آج کی سماعت میں باقی تمام گواہان کے بیانات مکمل ہوچکے ہیں۔

احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرینس کی سماعت میں 21 مارچ کو العزیزیہ اور فلیگ شپ کیس میں مرکزی گواہ واجد ضیاء کو طلب کرلیا ہے۔ آج کی سماعت میں تین گواہان پیش ہوئے۔

پچھلی پیشی سے جاری نیب کی گواہ نورین شہزادی کا بیان قلمبند کرایا۔ نورین شہزادی سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک واپڈا ٹاؤن لاہور کی برانچ منیجر ہے۔احتساب عدالت کے فاضل جج محمد بشیر نے کہا کہ گواہ کی طرف سے پیش کی گئی بیشتر دستاویزات مبہم اور غیر واضح اور صحیح پڑھی نہیں جارہی۔

جس پر گواہ نے کہا کہ ہمارے پاس بھی یہی اسکین دستاویزات ہیں اصل نہیں اور حسین نواز کے اکاؤنٹ کی ورک شیٹ میں نے تیار کی۔

فاضل جج احتساب عدالت نے کہا کہ یہ شیٹ تو پڑھنے کیلئے خاص شیشہ استعمال کرنا پڑے گا۔ ان دستاویزات کی بہتر کاپی دیں۔

حسین نواز شریف کے 21 مئی 2010ء سے 19 اپریل 2017ء تک کے امریکی ڈالرز اکاؤنٹ اور یورو اکاؤنٹ کے 2 جون 2010ء سے 19 اپریل 2017ء تک کا ریکارڈ پیش کیا گیا۔نیب گواہ نورین شہزادی کے بعد دوسرے گواہ وقار احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب راولپنڈی اور اسکے بعد استغاثہ کے تیسرے گواہ ماہر مالیاتی امور راواپنڈی نیب شیر احمد خان کا بیان اور جرح مکمل ہوئی۔

شیر خان نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور حبیب بینک کے اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں اور کہا کہ ان کی اصل میرے پاس ہیں اور ان بینک اکاؤنٹس کا موازنہ میں نے کیا تھا۔خواجہ حارث نے استغاثہ کے گواہ پر کہا کہ فنانس ایکسپرٹ بطور گواہ پیش نہیں ہو سکتا۔ جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ رابرٹ ریڈلے بھی ایکسپرٹ تھا اس کا بیان بھی قلمبند کیا گیا۔

فاضل جج محمد بشیر نے کہا کہ بیان کی بجائے ایکسپرٹ تفتیشی کی مدد کرتا تو بہتر تھا۔ اس پر شیر خان نے کہا کہ مجھے تفتیشی نے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی کیونکہ میں نیب راولپنڈی کا مالیاتی ماہر ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت ملتوی

شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع

 

Comments are closed.

Scroll To Top