تازہ ترین
نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو طلب کرلیا

نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو طلب کرلیا

کراچی:(09 دسمبر 2018) نیب راولپنڈی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کو 13 دسمبر کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کونیب راولپنڈی نےطلب کرلیا۔ بلاول بھٹو کو 13 دسمبر کو طلب کیا گیا جس کی تصدیق فرحت اللہ بابر نے کردی ہے۔

اب تک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے کہا کہ نیب کا نوٹس وصول ہوگیا ہے۔ بلاول بھٹو پارک لین کمپنی کے شیئر ہولڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوٹس میں پیش ہونے کے علاوہ اور کچھ نہیں بتایاگیا، بلاول بھٹو زرداری پیش نہیں ہوں گے ان کی جگہ فاروق نائیک نیب جائیں گے۔ فرحت اللہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے بلاول بھٹو کی عوام کے دلوں میں عزت ختم نہیں ہوسکتی۔

دوسری جانب نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی 13 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔ آصف زرداری کو اسلام آباد میں جنگلات کی اراضی الاٹ کرنے کے کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بلاول آج جیکب آباد اور شکارپور میں مخالفین پر تیر برسائیں گے

ہم یوٹرن نہیں لیتے، بلاول بھٹو

Comments are closed.

Scroll To Top