تازہ ترین
نیب خیبرپختونخوا کی سی این ڈبلیو کرک سمیت کئی اداروں میں کرپشن کیخلاف تحقیقات کی منظوری

نیب خیبرپختونخوا کی سی این ڈبلیو کرک سمیت کئی اداروں میں کرپشن کیخلاف تحقیقات کی منظوری

پشاور:(10 اگست 2018) نیب خیبر پختونخوا نے سی این ڈبلیو کرک سمیت کئی اداروں میں کرپشن کیخلاف تحقیقات کی باقاعدہ طورپر منظوری دے دی ہے۔

قومی احتساب بیوروخیبر پختونخوا کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل نیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکموں میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائزاستعمال کے بارے میں تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ضلع کرک کے سی این ڈبلیو کے ملازمین کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ ملازمین پر ڈسٹرکٹ اسپتال کرک میں فلیٹس کی تعمیر کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے کا الزام ہے۔ نیب زرائع کے مطابق اجلاس میں ایف ایم جی، گلوبل کے یم ایس کیخلاف بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔

ایف ایم جی پرموٹرسائیکلوں میں انویسٹمنٹ پر لوگوں سے کروڑں روپے بٹورنے کا الزام ہے۔ اجلاس میں ورلڈ وایئڈ مارکیٹینگ کے ایم ایس بابرزیب کیخلاف بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ ایم ایس پرمیگا شائن پراجیکٹ میں لوگوں سے لاکھوں روپے بٹورنے کاالزام ہے۔ نیب ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

علیم خان لاہور نیب کے روبرو پیش

نیب نے احد چیمہ کے عزیز واقارب کی مالیاتی تفصیلات طلب کرلیں

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top