تازہ ترین
نیب اپنا کام بخوبی سر انجام دے رہا ہے، چیئرمین نیب

نیب اپنا کام بخوبی سر انجام دے رہا ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد: (19 مارچ 2018) چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں کرپشن کی دیمک کینسر بن گئی ہے، لیکن اب معاملہ آگے نکل گیا ہے۔

لاہور کے ایوان اقبال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، اگر پاکستان نہیں تو ہم بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے سے برائیوں کو ختم کرنا صرف چئیرمین نیب کا کام نہیں، معاشرے سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہم سب کا کام ہے، نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو ملک کو کرپشن سے پاک کررہا ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ ہمیں چاہیے تمام ترجدوجہد پاکستان کیلئےکریں، ہمیں ملکی ترقی کی فکر ذاتی چیزوں سے بڑھ کر ہونی چاہیے، میں پوری طرح کوشاں ہوں کہ ملک کی خدمت کروں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ جو مجھ کرنا ہے کروں گا، مجھے کسی کی پرواہ نہیں، ہر عمل قانون کے مطابق ہوگا، یہ تاثرغلط ہے کہ نیب قومی ترقی میں حائل ہورہا ہے، نیب کسی بھی قسم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے، نیب اپنا کام کررہا ہےاور کرتا رہے گا۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ ہروہ شخص جوایمانداری سےکام کرتاہے نیب اس کی معاونت کیلئے حاضر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین نیب کی گواہان کی جان اور عزت نفس کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت

چیئرمین نیب کا اہم شخصیات کے خلاف تحقیقات کا حکم

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top