تازہ ترین
نگراں وزیراعلیٰ فضل الرحمان کے کیریئر پر ایک نظر

نگراں وزیراعلیٰ فضل الرحمان کے کیریئر پر ایک نظر

اسلام آباد : (1 جون 2018) وزیر اعلی سندھ نے اپوزیشن لیڈر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں سندھ کے نگراں وزیر اعلی کا اعلان کردیا۔ سابق چیف سیکریٹری سندھ فضل الرحمن سندھ کے نگراں وزیر اعلی ہوں گے۔

نگران وزیراعلی سندھ ، سابق چیف سیکرٹری سندھ فضل الرحمن ، یکم ستمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے، فضل الرحمن 2005 سے 2010 تک دو مرتبہ سندھ کے چیف سیکرٹری رہے ، 2010 میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں فضل الرحمن نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے سندھ کے سیکریٹری فنانس، سیکریٹری ایکسائز اور دیگر عہدوں پر بھی خدمات سرانجام دیں فضل الرحمن اکاوئنٹنٹ جنرل سندھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔ فضل الرحمن اسوقت سندھ کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کمیٹی کے رکن بھی ہیں ۔ سابق چیف سیکرٹری فضل الرحمن کو 2013 میں بھی سندھ کا نگراں وزیراعلی بننے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ سندھ نے نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے فضل الرحمان کے نام کا اعلان کر دیا

جسٹس (ر) ناصر الملک آج نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top