تازہ ترین
نگراں وزیراعظم کون ہوگا؟

نگراں وزیراعظم کون ہوگا؟

اسلام آباد: (24 مئی 2018) نگراں وزیراعظم کون ہوگا؟ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کیلئے نام فائنل کرلیے۔ پیپلزپارٹی نے جلیل عباس جیلانی اور ذکاء اشرف کے نام تجویز کیے ہیں جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے نگران وزیراعظم کےلیے جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی، جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک اور ڈاکٹرعشرت حسین کے ناموں پراتفاق کرلیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری میں مشاورت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کیلئے سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف اور سابق سینئرسفارتکار جلیل عباس جیلانی کے نام فائنل کرلیے۔آصف زرداری نے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کو الگ الگ ٹیلیفون بھی کیا۔ اس موقع پر آصف زرداری  کا کہنا تھا کہ محنت اور ایمانداری کی بنیاد پر ان کے نام نگراں وزیراعظم کیلئے تجویز کیے گئے ہیں۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ آپ کی زیرنگرانی انتخابات ہوئے تو کسی کوشکایت نہیں ہوگی۔

پیپلزپارٹی کے نام منظرعام پر آنے کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھی نگراں وزیر اعظم کیلئے تین نام سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی جانب سے تجویز کردہ ناموں میں سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین شامل ہیں۔

نگراں وزیراعظم کے نام پرحتمی مشاورت کیلئے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان ملاقات کل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی کے دونوں نام مسترد کردیئے

نگراں وزیراعظم کے نام پر میں اور وزیراعظم متفق ہوگئے، خورشید شاہ

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top