تازہ ترین
نگراں وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، پرامن انتخابات کے انعقاد پر تبادلہ خیال

نگراں وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، پرامن انتخابات کے انعقاد پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (25 جون 2018) نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں پرامن انتخابات کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو وزیر اعظم ہاؤس طلب کیا جہاں دونوں اہم شخصیات کے درمیان ملک کی داخلی صورتحال اور امن و امان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس موقع پر انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور نگراں وزیر اعظم نے اس حوالے سے آرمی چیف کو آگاہ کیا۔واضح رہے کہ انتخابات 2018ء کے پر امن طریقے سے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن نے پاک فوج سے تین لاکھ اہلکاروں کی خدمات لینے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت کراچی میں اہم اجلاس

آرمی چیف کی بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کےلیے دعا

 

Comments are closed.

Scroll To Top