تازہ ترین
نگراں حکومت الزام تراشی کا کھیل نہیں کھیلے گی، وزراء

نگراں حکومت الزام تراشی کا کھیل نہیں کھیلے گی، وزراء

اسلام آباد: (12 جون 2018) نگراں حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ الزام تراشی کا کھیل نہیں کھیلے گی اور نہ ہی آئی ایم ایف سے باضابطہ مذاکرات شروع کرنے سمیت کوئی معاہدہ کرے گی۔

وہ ملک میں الیکشن کے بروقت شفاف اور پرامن انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کرے گی اور اقتدار نئی منتخب حکومت کے حوالے کرکے چلی جائے گی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

  اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات و توانائی علی ظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ بجلی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ آج کل تیس سے چوبیس ہزار میگاواٹ بجلی کی ڈیمانڈ ہے، جبکہ دو ہزار میگاواٹ کا شارٹ فال ہے جس کی وجہ سے ابھی لوڈشیڈنگ ہوگی تاہم آنے والے مہینوں میں بجلی کی پیداوار طلب سے زیادہ ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بروقت شفاف اور پرامن انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کریں گے۔اس موقع پر وزیرخزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ ہمارا  آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے کا کوئی پروگرام نہیں اور نہ ہم کر سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ نئی منتخب حکومت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

نگراں حکومت نے پیمرا آرڈیننس میں بڑی ترمیم کردی

 

Comments are closed.

Scroll To Top