تازہ ترین
نوکیا نے سام سنگ اور ایپل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

نوکیا نے سام سنگ اور ایپل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

دبئی: (13 ستمبر 2017) طویل وقفے کے بعد اسمارٹ فونز کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھنے والی کمپنی نوکیا نے ایپل اور سام سنگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

گزشتہ چند مہینوں کے دوران نوکیا نے تین نئے اسمارٹ فونز نوکیا تھری، فائیو اور سکس لانچ کیے تھے۔ تاہم اب نوکیا اپنا اب تک کا بہترین اسمارٹ فون ’’نوکیا 8‘‘ متعارف کرانے والا ہے۔ نوکیا کی جانب سے عنقریب متعارف ہونے والی ’’نوکیا 8‘‘ کے فیچرز آئی فون 7 اور سام سنگ گلیکسی ایس 8 کی سطح کے ہوں گے لیکن اس کی قیمت ان دونوں فونز کے مقابلے میں تقریباً آدھی ہوگی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اب تک ’’نوکیا 8‘‘ کی سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق اس کے اسکرین کا سائز 5.3 انچ ہوگا۔ اس اسمارٹ فون میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر نصب کیا گیا ہے۔ نوکیا 8 کی ریم 4 جی بی جی بی ہوگی، جبکہ فون کی انٹرنل  میموری 64 جی بی ہوگی جس میں میموری کارڈ کے ذریعے 256 جی بی تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔نوکیا 8 کا فرنٹ اور بیک کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہوگا جس میں ’’ڈوئل سائٹ‘‘ کا آپشن بھی موجود ہوگا۔ ڈوئل سائٹ فیچر سے صارفین بیک وقت اپنی اور اپنے سامنے موجود شخص کی تصویر لے سکتے ہیں۔ ’’نوکیا 8‘‘ ستمبر کی 21 تاریخ کو خلیجی ممالک میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا جس کی قیمت 460 ڈالرز یعنی 48 ہزار پاکستانی روپے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

نوکیا 8 نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

ڈیزائن چُرانے کا الزام، ایپل نے نوکیا کو 2 ارب ڈالرز ادا کردیئے

 

Comments are closed.

Scroll To Top