تازہ ترین
نون لیگ کی کامیابی پر شہباز شریف اور مریم نواز کی مبارکباد

نون لیگ کی کامیابی پر شہباز شریف اور مریم نواز کی مبارکباد

لاہور: (12 فروری 2018) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مریم نواز نے این اے 154 میں نون لیگ کی جیت پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ثابت کردیا عوام کو ن لیگی قیادت اور پالیسیوں پراعتماد ہے۔ ایک بار پھر امانت، دیانت اور خدمت کی سیاست کی جیت ہوئی ہے۔

ووٹ کی حرمت کا کارواں منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا، مریم نواز

دوسری جانب اس کامیابی پر مریم نواز نے بھی پیغام جاری کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ عوام کے فیصلوں کی توہین ہوتی ہے تو ان کے فیصلے بھی سخت ہوجاتے ہیں، ان کے وزیر اعظم کو نکالا جائے تو وہ بھی نوٹس لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے واضح کردیا کہ ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیا جائے گا اور نوازشریف کی قیادت میں ووٹ کی حرمت کا کارواں منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا۔

نون لیگ نے میدان مار لیا

قومی اسمبلی کی نشست این اے 154 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے پاکستان تحریک انصاف کو شکست دے دی ہے۔

336 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سید محمد اقبال شاہ نے 1 لاکھ 12 ہزار 730 ووٹ حاصل کرلیے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے علی خان ترین 85 ہزار 326 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

دو پولنگ اسٹیشنز کے تنائج آنا ابھی باقی ہیں تاہم ان حلقوں کے تمام ووٹ حاصل کرنے کے باوجود بھی تحریک انصاف ضمنی انتخاب میں نون لیگ کو شکست نہیں دے پائے گی۔

اس طرح نون لیگ کو تحریک انصاف پر 27 ہزار 404 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

ضمنی انتخاب کے دوران 4 لاکھ 31 ہزار 2 ووٹرز کے لیے 338 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ این اے 154 لودھراں میں دسمبر 2015 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے جہانگیر ترین نے مسلم لیگ (ن) کے صدیق بلوچ کو واضح فرق سے شکست دی تھی۔

جہانگیر ترین نے ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ صدیق بلوچ نے 93 ہزار سے زائد 182ووٹ لیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

این اے 154: نون لیگ نے میدان مار لیا

الیکشن کمیشن نے نامزد امیدواروں کی جانچ پڑتال کے وقت میں توسیع کردی

 

Comments are closed.

Scroll To Top