تازہ ترین
نون لیگ کا شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کرنے پر اتفاق

نون لیگ کا شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کرنے پر اتفاق

لاہور: (06 اگست 2018) مسلم لیگ (ن) نے شہبا زشریف کو وزیراعظم اور حمز شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے وزارت عظمیٰ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیلئے شہباز شریف کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے وزیراعظم مسلم لیگ (ن)، اسپیکر قومی اسمبلی پیپلزپارٹی اور ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار متحدہ مجلس عمل سے لانے پر اتفاق کیا تھا۔ تاہم پاکستان پیپلزپارٹی نے اسپیکر کیلئے خورشید شاہ کے نام کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ 8 اگست کو اسلام آباد الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ہوگا۔ احتجاج میں (ن) لیگ کے تمام ٹکٹ ہولڈرشامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج کو روکا گیا اور فارم 45 میں رد و بدل کیا گیا۔ (ن) لیگ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ جدوجہد جاری رکھے گی۔

جبکہ رانا مشہود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں نمبر گیم حوصلہ افزاء ہے اور انشاءاللہ حکومت بنائیں گے۔ حمزہ شہباز شریف وزیراعلیٰ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

نون لیگ اے پی سی میں شریک ہو گی، مریم اورنگزیب

شیخ رشید کا مسلم لیگ (ن) میں فارورڈ بلاک بننے کا دعویٰ

شیخ رشید کا مسلم لیگ (ن) میں فارورڈ بلاک بننے کا دعویٰ

Comments are closed.

Scroll To Top