تازہ ترین
نون لیگ اور پیپلزپارٹی نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے، عمران خان

نون لیگ اور پیپلزپارٹی نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے، عمران خان

میانوالی: (16 جولائی 2018) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ حکومت میں آکر ملک کو سرسبز بنائیں گے۔

میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں 10 سال میں ایک ادارہ ٹھیک نہیں کیا۔ تحریک انصاف کے امیدواروں سے کہتا ہوں کہ وہ بیٹھ جائیں۔ آزاد امیدوار عوام کا کوئی فائدہ نہیں کر سکتا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہ کہ ملک میں کسانوں کا قتل کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخواہ میں ہم نے ایک ارب اٹھارہ کروڑ درخت لگائے اور چھانگا مانگا جیسے چار جنگل لگائے ہیں۔ ہم پورے پاکستان میں جنگلات اگا کر ملک کو سرسبز بنائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ 10 سال میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ جو پیسہ اکٹھا ہوتا ہے و ہ قومی خزانے میں نہیں جاتا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے بچوں کو باہر بٹھا دیا ہے اور جب حساب مانگا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ ہم پاکستانی نہیں ہیں۔ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرضے ہیں۔ قرضے واپس کرنے کیلئے بھی قرض لیا جا رہا ہے جبکہ کرپشن کرنے والوں کے بچے ارب پتی ہو گئے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ جب بجلی اور گیس مہنگی ہوتی ہے تو عوام کے پاس پیسے کم ہوجاتے ہیں۔ گذشتہ 5 برسوں میں مہنگی بجلی خرید کر عوام نے ان کی چوری کی قیمت ادا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نوازشریف کے استقبال کو حج سے بڑا کام کوئی احمق ہی قرار دے سکتا ہے، عمران خان

میٹرو پر 60 ارب روپے کمیشن بنانے کیلئے خرچ کیے گئے، عمران خان

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top