تازہ ترین
نوشہرہ میں پراسرار بیماری پھیل گئی، درجنوں بچے متاثر

نوشہرہ میں پراسرار بیماری پھیل گئی، درجنوں بچے متاثر

نوشہرہ : ( 22 فروری 2018) نوشہرہ کے نواحی علاقے میں پراسرار بیماری پھیلنے لگی  درجنوں بچے متاثر ، علاقے میں سہولیات کے فقدان سے بیماری وبائی صورت اختیار کرنے لگی ہے۔

اس ترقی یافتہ دور میں بھی پاکستان کے کچھ علاقے اب بھی ایسے ہیں جہاں نہ تو لوگوں کو معلومات حاصل ہیں اور نہ ہی علاج کی بنیادی سہولیات موجود ہیں۔

اور یہی حال ہے نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ کا جہاں ایک گورنمنٹ پرائمری سکول کے درجنوں بچے ایک پراسرار بیماری سے متاثر ہوئےاور بیماری نےوبائی صورت اختیار کرلی ہے۔ علاج کی مناسب سہولیات کی کمی اور والدین کم علمی علاج میں بڑی رکاوٹ بن رہی ہے۔

اس بیماری میں متاثرہ بچے کے جسم کے مختلف حصوں پر بڑے بڑے دانے نکل آتے ہیں جو دن بدن بڑھتے ہیں۔ متاثرین کے والدین نے حکومت سے فوری امداد اور علاج کی سہولتوں کی اپیل کی ہے۔

:یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات دنیا میں سب سے زیادہ

اسکول کا پولیوکے قطرےپلانے سےانکار:اسسٹنٹ کمشنر اورٹیم پر تشدد

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top