تازہ ترین
نوجوان کا بانیان پاکستان کو انوکھے انداز میں خراج عقیدت

نوجوان کا بانیان پاکستان کو انوکھے انداز میں خراج عقیدت

ویب ڈیسک:(13 اگست 2018) ملک میں جشن آزادی جوش و خروش سے منائے جانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔

جشن آزادی کا دن بھرپور طریقے سے منانے کیلئے جہاں ہر شہری تیاریوں میں مصروف ہے۔ وہیں ایک نوجوان آرٹسٹ نے ہزاروں کیپسول اور ماچس کی تیلیوں کو استعمال کرکے قائداعظم اور علامہ اقبال کے مزارات کے ماڈلز بناکر وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیے

حب الوطنی سے جذبے سے سرشار چونگی امرسدھو کا رہائشی نوجوان آرٹسٹ علی احمد نے وطن سے اپنی محبت کے اظہار کے لئے منفرد انداز اپناتے ہوئے پینتیس ہزار کیپسول کی مدد سے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار کا ماڈل بنا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔نوجوان آرٹسٹ نے ایک لاکھ ماچس کی تیلیوں کو استعمال کر کے قائداعظم محمد علی جناح کے مزار کا ماڈل بنا کر آرٹ کو نئی جدت دی ہے۔ نوجوان نے اپنے فن پاروں کو میوزیم میں رکھنے کی خواہش بھی ظاہر کرتے ہوئے مزید فن پارے بنا کر ملک کا نام روشن کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔وطن کے حصول کے لئے قربانیاں دینے والے قومی ہیروز کے فن پارے بنا کر نوجوان نے نا صرف انہیں خراج عقیدت پیش کیا بلکہ پاکستان سے اپنی محبت کا بھی اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

گیارہ اگست 1947:پاکستان کے پرچم کی منظوری دی گئی

قیام پاکستان کی تحریک میں خواتین کی جدوجہد

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top