تازہ ترین
نواز لیگ نے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

نواز لیگ نے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

لاہور: (26 مئی 2018)مسلم لیگ (ن) نے انتخابات دوہزار اٹھارہ میں پارٹی امیدواروں کے چناؤ کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ امیدواروں کی بڑی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے کیاگیا ہے، پارٹی ترجمان کے مطابق پنجاب میں جمع ہونیوالی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوزکرچکی ہے۔

قومی اسمبلی کے ٹکٹ کے امیدوار فارم کے ساتھ پچاس ہزار اور صوبائی اسمبلی کےامیدوار تیس ہزار روپے جمع کروائیں گے،حکمران جماعت کے درخواست فارم پر اقرارنامہ بھی درج ہے جس میں پارٹی قائد نوازشریف اور صدر شہبازشریف پر اعتماد کااظہارکیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق درخواست فارم میں پارٹی ٹکٹ ملنے یا نہ ملنے پر پارٹی ڈسپلن کاپابند رہنے کا کہا گیا ہےجبکہ درخواست فارم پر آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ میں مطلوبہ اہلیت پوری کرنے کی بھی پابندی عائد کی گئی ہے،درخواستوں کے عمل کی تکمیل کے بعد پارلیمانی بورڈ امیدواروں کو انٹرویو کےلیے بلائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top