تازہ ترین
نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد (14مارچ، 2018)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے مولانافضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف ااحتساب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہاؤس میں موجود ہیں جہاں انھوں نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلے کابٹن دبائیں

 

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے غیرمتوقع نتائج سمیت سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے مولانا سے فضل الرحمان سے اپنے پارٹی ارکان سے حقیقت حال معلوم کرنے کی درخواست کردی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا وعدے کے باوجود ووٹ نہ ملنے پر سوالات نے جنم لیا، اگر کسی پردباؤ تھا تو پہلے بتادینا چاہیے تھا۔

اس سے قبل احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ کل بھی کہا تھا کہ کیا وجہ تھی کہ  پی پی پی  اور بنی گالہ والے ایک ہی دربار پر جا کر جھک گئے،کراچی سے آنے والوں کو بھی صرف سنجرانی کا دربار ہی نظر آیا ۔

صحافی کے اس سوال پر کہ 2018کا الیکشن بھی مینیج کیاگیا تو آپ کیا کریں گے تو انھوں نےکہا اب نہ وہ وقت رہا ہے اور نہ ہی حالات اور دنیابہت آگے چلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

سیاسی جماعتوں کی سنجرانی کی حمایت کی وجوہات عوام کے سامنے آنی چاہیے، نواز

نوازشریف، سعد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

Comments are closed.

Scroll To Top