تازہ ترین
نواز شریف کیخلاف عزیزیہ اور فلیگ شپ ضمنی ریفرنسز دائر کرنیکی منظوری

نواز شریف کیخلاف عزیزیہ اور فلیگ شپ ضمنی ریفرنسز دائر کرنیکی منظوری

اسلام آباد: (14 فروری 2018) چیئرمین نیب نے نواز شریف کے خلاف عزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے، نیب کی جانب سے آج ضمنی ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف، حسن اور حسین کے خلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہیں، فلیگ شپ ریفرنس میں حسن اور حسین کی آف شور کمپنیوں کی نئی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

العزیزیہ ریفرنس میں نئے شواہد کو ضمنی ریفرنس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب آج دونوں ضمنی ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کر دے گا۔واضح رہے کہ نیب راولپنڈی ریفرنسز دائر کرنے سے قبل نواز شریف کو صفائی کا موقع دیتے ہوئے ان کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے طلب کر چکی ہے لیکن نواز شریف کے عدم تعاون اور پیش نہ ہونے کی وجہ سے ان کے بیان کے بغیر ہی ریفرنسز دائر کرے گا۔ذرائع کے مطابق یہ ریفرنسز نیب راولپنڈی میں تعینات ہونے والے ڈی جی عرفان نعیم منگی کی نگرانی میں تیار کیے گئے ہیں، عرفان نعیم منگی پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں نیب کی نمائندگی کرچکے ہیں اور وہ جے آئی ٹی کے اہم رکن کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عثمان ڈار کا خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کے لئے چیئرمین نیب کو خط

چیئرمین نیب نے مختلف مقدمات کے ریفرنس عدالتوں میں دائر کرنے کی منظوری دیدی

Comments are closed.

Scroll To Top