تازہ ترین
نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کافیصلہ ان کی واپسی کےبعدہوگا، علی ظفر

نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کافیصلہ ان کی واپسی کےبعدہوگا، علی ظفر

اسلام آباد (21جون، 2018)نگران وزیراطلاعات علی ظفر نے کہا ہے کہ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں نہیں تھاجبکہ بلیک لسٹ میں نام کسی بھی وقت ڈالا اور نکالا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراطلاعات سید علی ظفر کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب سے درخواست آئی ہے جس پر معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے کیونکہ اس وقت نوازشریف ملک سے باہر ہیں لہذاجب سابق وزیراعظم واپس آئیں گے تب دیکھیں گے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

انھوں نے بتایا مریم نوازکانام ای سی ایل میں ڈالنے کامعاملہ زیرغور ہے جبکہ ان کاکہناتھا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کا طریقہ کار ہے اور اس میں نام ڈالنے کیلئے کابینہ منظوری دیتی ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صوبوں کے گورنروں کے حوالے سے بھی شکایات آ رہی ہیں، کوئی شخص اگر متنازع ہے تو اسے ہٹانا چاہئے اس لیے گورنروں کو بھی عہدوں سے ہٹانا چاہئے ۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ بروقت انتخابات کا انعقاد ہماری آئینی ذمہ داری ہے ۔ الیکشن کے بروقت انعقاد میں کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیے:

نگران وزیراعظم کا الیکشن کمیشن کادورہ

نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت کراچی میں اہم اجلاس

Comments are closed.

Scroll To Top