تازہ ترین
نواز شریف کا بذریعہ موٹروے جانے کا فیصلہ اجلاس میں ہوا، ترجمان چوہدری نثار

نواز شریف کا بذریعہ موٹروے جانے کا فیصلہ اجلاس میں ہوا، ترجمان چوہدری نثار

اسلام آباد: (14 فروری 2018) سابق وزیراعظم نواز شریف کے بذریعہ موٹروے لاہور جانے کے فیصلے پر ترجمان چوہدری نثار کا وضاحتی بیان سامنے آگیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے سے جانے کا فیصلہ سیکیورٹی وجوہات کو سامنے رکھ کر کیا گیا تھا۔ معاملے کو غلط رنگ دینا بدنیتی ہے۔

ترجمان چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نواز شریف اور شاہد خاقان سمیت 10 یا 11 سینئر ترین رہنماء موجود تھے۔ مری اجلاس میں ایک دو کے علاوہ تمام رہنماؤں نے موٹروے سے جانے کا مشورہ دیا تھا۔

ترجمان چوہدری نثار کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث نواز شریف بذریعہ موٹروے لاہور جائیں اور ہر انٹرچینج اور لاہور کے داخلے پر ان کا اختتامی استقبال کیا جائے۔ترجمان چوہدری نثار نے کہا ہے کہ فیصلہ ریکارڈ پر موجود ہے جو مری اجلاس کے بعد اخبارات میں شائع بھی ہوا۔ موٹروے سے جانے کے فیصلے میں تبدیلی کسی سیاستدان کے مشورے سے نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مجیب الرحمان شامی کی زیرقیادت میڈیا وفد نے نوازشریف سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد نے نواز شریف کو جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا مشورہ دیا۔ نواز شریف نے چوہدری نثار کو کہا کہ فون پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے رابطہ کریں۔ نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کو قائل کریں کہ پروگرام جی ٹی روڈ پر ہونا چاہیے اور چوہدری نثار اسی وقت محفل سے اٹھ کر گئے اور شہباز شریف کو فیصلے سے آگاہ کیا۔ترجمان چوہدری نثار کے مطابق سابق وزیر داخلہ نے واپس آ کر نواز شریف کو بتایا کہ شہباز شریف فیصلے سے متفق ہیں۔ سیدھے سادے عمل کو میڈیا کلپ کے ذریعے غلط رنگ دینا بدقسمتی ہے۔

ترجمان چوہدری نثار نے مزید کہا کہ جہاز پر جانے کا مشورہ دینے والے کا نواز شریف ہی بتا سکتے ہیںْ اجلاس میں کسی نے بھی نواز شریف کو ہوائی جہاز استعمال کرنے کا مشورہ نہیں دیا تھا۔ بہتر ہے کہ اس شخص کی نشاندہی کردی جائے تاکہ غیرضروری ڈرامائی عنصر ختم ہو۔

یہ بھی پڑھیے

چوہدری نثار نے ڈان لیکس رپورٹ پبلک کرنے کی دھمکی دے دی

ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر آنے سے پرویز رشید کے کرتوت سامنے آجائیں گے، چوہدری نثار

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top