تازہ ترین
نواز شریف کا اوپن ٹرائل کروایا جائے، مشاہد حسین

نواز شریف کا اوپن ٹرائل کروایا جائے، مشاہد حسین

لاہور: (16 جولائی 2018) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ نواز شریف کا جیل میں ٹرائل کرانا غیر منصفانہ اقدام ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ میاں نواز شریف کا اوپن ٹرائل کروایا جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ہم سیاستدانوں پر حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ یہ نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ صاف اور شفاف انتخابات کیلئے سیکیورٹی معاملات بہتر کرے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کا جیل میں ٹرائل کرانا غیر منصفانہ اقدام ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ نواز شریف کا اوپن ٹرائل کروایا جائے۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top