تازہ ترین
نواز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی تو اقامہ پر گھر بھیج دیا گیا: مریم نواز

نواز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی تو اقامہ پر گھر بھیج دیا گیا: مریم نواز

لاہور: (13 ستمبر 2017) رہنما (ن) لیگ مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں تیز رفتار ترقی کررہا تھا لیکن افسوس کرپشن کے ثبوت نہ ملے تو اقامہ کو بنیاد بنا کر منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیا گیا۔ 17 ستمبر کو این اے 120 کی عوام ترقی، مضبوط معشیت اورتوانائی منصوبوں کو ووٹ ڈالیں گے۔

حلقہ این اے 120 میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ انہیں بی بی پاکدامن کے مزار آکر جو دلی سکون ملا وہ بیاں نہیں کرسکتیں، انہیں بی بی پاک دامن پر چادر چڑھانے کا شرف بھی حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت محرم الحرام کے دوران غیر معمولی انتنظامات کرتی ہے۔ دس محرم کو جلوس کے اختتام پر شکرانے کے نفل ادا کئے جاتے ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

مریم نواز نے کہا کہ 2013 میں جب وہ مہم کے لئے نکلیں تھیں تو ہر دکان میں اندھیرا تھا لیکن آج حالات تبدیل ہوچکے ہیں، نواز شریف کو ڈوبتا ہوا پاکستان ملا لیکن آج حالات یکسر مختلف ہیں، انہوں ںے کہا کہ ایک مرتبہ پھر منتخب وزیراعظم کو کرپشن ثابت نہ ہونے پر اقامہ کی بنیاد پر گھر بھیج دیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ 17 ستمبر کو عوام ترقی اور خوشحالی کو کامیاب کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے

این اے 120: مریم نواز کی پولنگ ایجنٹس سے ملاقات

نواز شریف چوتھی بار بھی وزیراعظم ہونگے: مریم نواز

Comments are closed.

Scroll To Top