تازہ ترین
نواز شریف کی زیر صدارت (ن) لیگ کا اہم اجلاس جاری

نواز شریف کی زیر صدارت (ن) لیگ کا اہم اجلاس جاری

لاہور: (18جنوری 2018) جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت (ن) لیگ کا اہم اجلاس جاری ہے، اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ (ن) کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے، اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم خصوصی طور پر اسلام آباد پہنچیں ہے جبکہ شہباز شریف سمیت چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید، وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت اہم وفاقی وزرا اجلاس میں شریک ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مریم نواز، وزیرمملکت مریم اورنگزیب سمیت بلوچستان میں (ن) لیگ کے اتحادی محمود اچکزئی، سینیٹرمیرحاصل بزنجو بھی شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال سمیت بلوچستان کی سیاسی صورت حال اور سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیاجارہا ہے،جبکہ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب میں ہونےوالے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

نوازشریف سے ملاقات کے لئے وزیراعظم کی لاہور آمد

تمام منصوبے نوازشریف کے وژن کی عکاس ہیں، وزیراعظم

Comments are closed.

Scroll To Top