تازہ ترین
نواز شریف سے محمود اچکزئی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

نواز شریف سے محمود اچکزئی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (23 فروری 2018) سابق وزیراعظم نوازشریف سے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سینیٹ انتخابات سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مجھے آپ پارٹی کی صدارت سے نکال رہے ہیں، تیسرا فیصلہ بھی آرہا ہے جس میں مجھے الیکشن لڑنے سے بھی نااہل کریں گے اور مجھے پتا ہے کہ یہ مجھے الیکشن لڑنے سے بھی محروم کریں گے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ان کا کہنا تھا کہ کالے حروف والے بہت فیصلے ہیں، نہیں سمجھتا کہ ایسا کوئی فیصلہ ہے کہ سنہری حروف سے لکھا جائے۔ پارٹی صدر کو نکالنا پری پول دھاندلی ہے۔ (ن) لیگ کو سینیٹ الیکشن سے محروم کیا جارہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کا کہنا تھا کہ گاڈ فادر، سیسلین مافیا، چور ڈاکو کہا گیا، پھر دوسرے دن کہاجاتا ہے سیاسی لیڈروں کا احترام ہے۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ آج بھی کہا اور کل بھی کہا تھا کہ کلیبری فونٹ 2005ء میں دستیاب تھا۔ گواہ نے آج کہا کہ وہ آئی ٹی ایکسپرٹ نہیں، گواہ نے خود کہا ہے کہ 2005ء میں کیلبری فونٹ موجود تھا۔ ہمارے مؤقف کی تائید ہوئی ہے جبکہ جے آئی ٹی کے سوالات کا جواب آہستہ آہستہ مل رہا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جب کچھ نہیں ملا تو ضمنی ریفرنسز لائے جارہے ہیں لیکن لوگوں کی سمجھ آرہی ہے کہ اس کیس میں کچھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیے

میرے خلاف تیسرا فیصلہ آرہا ہے، نواز شریف

ازخود نوٹس کا فیصلہ اب عوامی عدالت کریگی، نواز شریف

 

Comments are closed.

Scroll To Top