تازہ ترین
نواز شریف سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

نواز شریف سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: (14 مارچ 2018) سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کا کیس کی سماعت آج کی جائے گی۔

سپریم کورٹ میں نواز شریف، سعد رفیق اور دانیال عزیز کے خلاف درخواستیں آج سماعت کیلئے مقرر رکھی ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

دانیال عزیزپر فرد جرم عائد

گذشتہ روز سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیردانیال عزیز پر فرد جرم عائد کردی۔

دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس مشیر عالم نے دانیال عزیز کو فرد جرم کی چارج شیٹ پڑھ کر سنائی ۔سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل دو سو چار کے تحت وفاقی وزیر دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کی۔

فردجرم میں کہا گیا کہ دانیال عزیز نےجج کی تضحیک اورعدالت کی توہین کی جبکہ دانیال عزیز نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

عدالت نے کہا کہ دانیال عزیز نے 8 ستمبر 2017 کو الزام عائد کیا کہ سپریم کورٹ کے نگراں جج نے نیب ریفرنس تیار کرایا ۔ 15 دسمبر کو کہا گیا کہ جہانگیر ترین کو سزا دے کر عمران خان کو بچانا مقصود تھا ۔31 دسمبر کو کہا گیا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کو بتائیں کہ کیپیٹل ایف زیڈ ای کی بات ان تک کہاں سے پہنچی ۔

عدالت نے دانیال عزیز کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار کو پراسیکیوٹر مقرر کر دیا ہے ۔ سپریم کورٹ میں دانیال عزیز توہین عدالت کیس کی سماعت 26 مارچ کو ہو گی ۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز کہا کہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت سے وابستگی فوت ہو چکی ہے۔ یہ بھٹو نہیں زرداری کی جماعت ہے۔

یہ بھی پڑھیے

توہین عدالت کیس : سپریم کورٹ کا طلال چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

نہال ہاشمی کو ایک بار پھر توہین عدالت کا نوٹس جاری

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top