تازہ ترین
نواز شریف اپنی پارٹی کو ووٹ دینے سے محروم ہوگئے

نواز شریف اپنی پارٹی کو ووٹ دینے سے محروم ہوگئے

اسلام آباد: (16 جولائی 2018) مسلم لیگ (ن) کے سابق سربراہ نواز شریف اپنی پارٹی کو ووٹ دینے سے محروم ہوگئے۔ نوازشریف، مریم نواز اور کپیٹن صفدر کیلئے خصوصی بیلٹ پپیرز کی سہولت میسر نہیں ہو گی۔

آئندہ عام انتخابات میں جہاں باقی سیاسی جماعتوں کے قائد اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے وہیں (ن) لیگ کے قائد نوازشریف ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم رہیں گے۔ مریم  نواز اور کیپٹن صفدر سمیت مسلم لیگ (ن) کے تین اہم ووٹ 25 جولائی کو ضائع ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز اور کپیٹن صفدر کیلئے خصوصی بیلٹ پپیرز کی سہولت میسر نہیں ہوں گی۔

جیلوں میں قید قیدیوں کیلئے خصوصی پوسٹل بیلٹ پپیرز کی سہولت کی آخری تاریخ 10 جولائی مقررہ کی گئی تھی۔ تاہم الیکشن کمیشن کی  مقررہ کردہ تاریخ میں توسیع بھی نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

مجھے آپ سے دور رکھنے کیلئے قید میں ڈال دیا گیا، نواز شریف کا جیل سے پیغام

شہباز شریف کی والدہ کے ہمراہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top