تازہ ترین
نواز شریف اپنا بویا ہوا کاٹ رہے ہیں، بلاول بھٹو

نواز شریف اپنا بویا ہوا کاٹ رہے ہیں، بلاول بھٹو

لاہور: (23 نومبر 2017) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف ہم سےگلہ کرنے کی بجائے اپنے ماضی کو دیکھیں، وہ اپنا بویا ہوا کاٹ رہے ہیں۔ آج ناانصافی کی باتیں کرنے والے نواز شریف نے ہی پی سی او ججوں کو تحفظ فراہم کیا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر مسلم لیگ نون میاں نواز شریف کے گلہ کا جواب دیدیا۔ بلاول بھٹو نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گلے کرنے کی بجائے اپنا ماضی پر نظر دوڑائیں۔ آج میاں صاحب اپنا بویا ہوا کاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہ نواز شریف سے جب جب ہاتھ ملایا تب تب انہوں نے دھوکہ دیا۔ اے آر ڈی سے سی او ڈی اور سی او ڈی سے مشرف کے مقدمے تک نون لیگ کے سربراہ نے دھوکہ ہی دیا۔ ناانصافی کی باتیں کرنے والے نواز شریف نے پی سی او ججوں کو تحفظ دیا جبکہ افتخار چودھری کی محبت میں میثاق جمہوریت توڑ دیا گیا تھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف نے نواز شریف نے ہمیشہ پیپلزپارٹی جمہوریت پسندی کو استعمال کیا۔ پیپلز پارٹی کی جمہوری جدوجہد اور قربانیاں قوم کے سامنے عیاں ہیں۔ ہمیں نون لیگ سے جمہوریت پسندی کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیئے۔ پیپلزپارٹی کی جمہوریت پسندی پر سوال اٹھانے سے قبل نواز شریف جمہوریت کے خلاف اپنے جرائم کا جواب دیں۔

یہ بھی پڑھیے

بلاول بھٹو نے پاکستانی سیاست میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروادی

پاکستان کوترقی پسند ملک بنائیں گے،بلاول بھٹوزرداری

Comments are closed.

Scroll To Top