تازہ ترین
لاہور: نواز شریف جاتی امراء پہنچ گئے

لاہور: نواز شریف جاتی امراء پہنچ گئے

لاہور: (22 نومبر 2017) سابق وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد سے جاتی امراء پہنچ گئے ہیں۔ مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ  ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج اسلام آباد کے نجی اسپتال میں مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نجف سیال اور رجب بلوچ کی عیادت کی۔ نواز شریف نے علیل ارکان اسمبلی کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اصولوں پر مبنی سیاست کرتی ہے۔ (ن) لیگ کے ارکان اسمبلی نے اصولوں کی خاطر قومی اسمبلی میں الیکشن بل اصلاحات میں ترمیم کے خلاف ووٹ دیا۔نواز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے تحریک انصاف جیسی جماعتیں سیاست کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ہونے والے میثاق جمہوریت پر آج بھی قائم ہوں۔

قبل ازیں نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہاؤس پہنچے، جہاں انہوں نے (ن) لیگ کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم آمروں کے بنائے ہوئے کالے قوانین کو نہیں مانتے۔ پارلیمنٹ آمروں کے کالے قوانین کو تحفظ دینے کیلئے تیار نہیں، اس کا ثبوت کل دیکھا گیا۔ پی ٹی آئی آمروں کی پالیسی پر گامزن ہے لیکن پیپلز پارٹی نے آمروں کے کالے قانون کی حمایت کی اس پر بہت افسوس ہوا۔

نواز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی بہت عرصہ پہلے جس جدوجہد سے گزری ہے اسے قربانیوں کو اتنی جلدی فراموش کردینا سمجھ نہیں آتا، جمہوریت کے راستوں سے بھاگنے والوں کے لئے یہ کھلا پیغام ہے۔اس سے قبل نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیش ہونے سے قبل میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرنوں کے باوجود قوم کی خدمت کی، ہماری انتھک کوششوں کے باعث ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوا اور جی ڈی پی کی شرح سے تین سے چھ فیصد تک اوپر چلی گئی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو چین کے ساتھ کام نہیں کرنے دیا گیا۔ پانام کی بجائے اقامہ پر سزادی گئی ہے۔ ان تمام الزامات کے باوجود قانون کی بالادستی کو مقدم رکھتے ہوئے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سابق وزیراعظم احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہاؤس پہنچ گئے

عوام کے دلوں سے نواز شریف کی محبت نہیں نکالی جاسکتی، مریم نواز

 

Comments are closed.

Scroll To Top