تازہ ترین
نواز شریف اور خاندان عوام کی عدالت میں سرخرو ہوگا: آصف کرمانی

نواز شریف اور خاندان عوام کی عدالت میں سرخرو ہوگا: آصف کرمانی

لاہور: (13 ستمبر 2017) رہنما مسلم لیگ (ن) سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے نوازشریف کا خاندان اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں سرخروہوگا، 17 ستمبر کو این اے 120 میں کلثوم نواز بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ نوازشریف اور ان کے خاندان کا دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے، لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے بھی فیصلہ دیا کہ بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی میں کوئی بے ضابطگی نہیں پائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120 میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی یقینی ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

سینیٹر آصف کرمانی کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کا این اے 120 میں والہانہ استقبال کیا جارہا ہے، مخالفین سرکاری مشینری کے استعمال کا الزام لگا کر اپنی سیاسی دکان چمکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں شریف خاندان کے وکیل امجد پرویز نے کہا مخالفین تین جگہ بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر چکے ہیں لیکن انہیں ہر جگہ منہ کی کھانا پڑی ہے۔

یہ بھی پڑھئے

نواز شریف نے پاکستان کو ترقی اور استحکام دیا ہے: آصف کرمانی

اعتراضات لگا کر عدالت کا وقت ضائع کیا گیا: آصف کرمانی

Comments are closed.

Scroll To Top