تازہ ترین
نواز شریف  احتساب عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

لاہور: (13 فروری 2018) نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سماعت کریں گے۔ آج استغاثہ کے باقی رہ جانیوالے گواہان کے بیانات قلمبند ہوں گے۔

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے لیئے جاتی امرا رائیونڈ سے ائیرپورٹ روانہ ہو گئے۔ نواز شریف کو سخت سیکیورٹی میں جاتی عمرہ رائیونڈ سے لاہور ایئرپورٹ لے جایا گیا۔ ائیرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل سے نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ آج احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہو گی جس میں نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر پیش ہوں گے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کریں گے۔ عدالت نے استغاثہ کے چار گواہوں کو طلب کر رکھا ہے۔ گواہوں میں وقاص آحمد ،صغیر احمد شاہ، سلطان محمود، داور منظور شامل ہیں۔ عدالت نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ضمنی ریفرنس سماعت کے لئے منظور کررکھا ہے۔ عدالت نے دوغیرملکی گواہان کی ویڈیو لنک کے ذریعے بیانات ریکارڈ کرانے کی درخواست بھی منظور کر رکھی ہے۔ غیر ملکی گواہان کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعےریکارڈ کرانے کی تاریخ کا تعین بھی آج کیا جائے گا۔ گزشتہ سماعت پر نیب کے گواہ اور وزارت اطلاعات کےڈائریکٹر جنرل عبد الواحد کا بیان قلمبند کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

 

سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش

عوامی عدالت نے میری نااہلی کو مسترد کردیا ہے ، نواز شریف

 

Comments are closed.

Scroll To Top