تازہ ترین
نوازشریف کے معالج کوروکے جانے کی خبریں بے بنیادہیں،ترجمان وزیراعلی پنجاب

نوازشریف کے معالج کوروکے جانے کی خبریں بے بنیادہیں،ترجمان وزیراعلی پنجاب

لاہور(12جنوری ، 2019)ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے نوازشریف کے معالج کومعائنے سے روکے جانے کی خبروں کو بے بنیاد قراردیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی باتوں کا مقصد ہمدردی حاصل کرنے کے سوا کچھ نہیں ۔

ترجمان وزیراعلی پنجاب شہباز گل نے وضاحت کی کہ ڈاکٹر عدنان نےگزشتہ روزنوازشریف سےملاقات کی جیل کے ڈاکٹر نے بھی نواز شریف کا طبی معائنہ کیا ۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

ترجمان وزیراعلی پنجاب نے اپنی وضاحت میں بتایا جیل حکام سے چیک اپ کی اجازت مانگنے پر انہیں کل آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا نوازشریف نے ڈاکٹر عدنان سے صرف 20سیکنڈ بات کی جبکہ جیل کے ڈاکٹر نے بھی نوازشریف کا چیک اپ کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top