تازہ ترین
نوازشریف کا 34 برس تک بوجھ اٹھائے رکھا، چوہدری نثار

نوازشریف کا 34 برس تک بوجھ اٹھائے رکھا، چوہدری نثار

راولپنڈی:(18 جون 2018) مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میرا جلسہ سے دیکھ کر مخالفین پر خوف طاری ہو گیا ہے، نواز شریف میرے مقروض ہیں۔ میرے اوپر ان کا کوئی قرض نہیں ہے۔ میں نے 34 برس تک نواز شریف کا بوجھ اٹھائے رکھا ۔ ان کو اس وقت مسلم لیگ ن کا صدر بنایا جب کوئی جنرل کونسل کے اجلاس کیلئے جگہ دینے کیلئے تیار نہیں تھا۔

راولپنڈی کے علاقے چکری میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا ہے کہ عوام تیار ہو جائیں اور ٹکٹو ں والوں اور بے ٹکٹوں کو دریامیں بہا دیں۔ عوام مجھے 1985سے کامیاب کرتے آرہے ہیں ۔ میرا اور عوام کا رشتہ ووٹراور امیدوار کا نہیں بلکہ ہمارا رشتہ مٹی کا رشتہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا جلسہ سے دیکھ کر مخالفین پر خوف طاری ہو گیا ہے ۔ 25 جولائی کا سورج کارکنوں کی فتح کا پیغام لیکر طلوع ہوگا۔مخالفین کو علم ہونا چاہیے کہ میں اکیلا نہیں ہوں۔ میری ایک کال پر عوام اکٹھی ہو گئی ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے آج سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور 25 جولائی کو عوام میرے حق میں گھر گھر سے نکلیں گے۔ کارکن مخالفین کوشکست دینے کیلئے تیار رہیں۔ نواز شریف کے ساتھ 34 سال تک دل کا تعلق رہا۔میں ایک ایک لفظ عوام اورمیڈیا کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں لیکن بیگم کلثوم نواز کی علالت کے باعث میرے دل نے اس کی اجازت نہیں دی اور میری خاندانی اور علاقائی اقدار بھی اس کی اجازت نہیں دیتیں۔انہوں نے کہا کہ میرا یہ پہلا جلسہ تھا اوراس سے بہتر موقع اپنی بات بیان کرنے کا اور کوئی نہیں تھا لیکن ایک حجاب ہے جومجھے اس سے منع کرتا ہے ۔ جب اس جماعت کا سفر شروع ہوا تو حالات اتنے خراب تھے کہ کوئی ہمیں جنرل کونسل کی میٹنگ کی جگہ دینے کو تیار نہ تھا ۔ صدر پاکستان اور سٹیبلشمنٹ مخالف تھی ۔ ہم نے اس وقت راولپنڈی کے ایک گھر میں جنرل کونسل کی میٹنگ کرکے نواز شریف کو پارٹی صدربنایا جوہم سے زیادہ سیاسی شعور کے مالک نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ مریم نواز سے اختلافات کیا تھا اور قوم کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کے میرے ساتھ نواز شریف اور ان کی بیٹی کا رویہ کیسا رہا ہے۔ میں نے یہ بھی بات سیکھی ہے کہ میں نے کبھی سودے بازی نہیں کی ۔ میں نواز شریف کے سامنے ، ضمیر کے سامنے ، قوم کے سامنے اور اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہوں۔ میں نے سر اٹھا کر سیاست کی ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ چاپلوسی نہیں کی اور کسی کے سامنے ہاتھ باندھ کرکھڑا نہیں ہوا ۔ میں نے اقتدار ملا توفیکٹر ی نہیں لگائی بلکہ اپنے اقتدار کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کردیا۔ جو میں نے برداشت کیا ہے قوم کے سامنے لاناچاہتا ہوں ۔ 34سال میں ن لیگ کی ایک ایک اینٹ رکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 34سال میں نے نواز شریف کا بوجھ اٹھایا اور میرے علاقے سے ایک شخص بھی نواز شریف کے ساتھ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف میرا مقروض ہے مجھ پر اس کا کوئی قرض نہیں ہے۔ میں نے کبھی سیٹ ایڈ جسٹمنٹ نہیں کی ۔ میرے حلقے کے عوام پریشان نہ ہوں باعزت راستہ نکالوں گا ۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد:شاہد خاقان عباسی سے ٹیکس گوشوارے طلب

دس ہزار کارکنان کا احتجاج بھی فیصلے کو تبدیل نہیں کراسکتا، عمران

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top