تازہ ترین
نوازشریف نے ہمیشہ جمہوریت کے خلاف سازش کی، قمر زمان کائرہ

نوازشریف نے ہمیشہ جمہوریت کے خلاف سازش کی، قمر زمان کائرہ

لاہور: (21 نومبر 2017) رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عدلیہ کے خلاف جتنی ہرزہ سرائی مسلم لیگ (ن) نے کی اس سے قبل تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔ میاں نوازشریف نے ہمیشہ جمہوریت کے خلاف سازش کی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا کہ میاں نوازشریف ووٹ کی پامالی کے ذمہ دار ہیں۔ کس منہ سے ووٹ کے تقدس کی بات کررہے ہیں؟ خود پر پڑی تو نواز شریف کہنے پر مجبور ہو گئے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی ٹیکنوکریٹ حکومت کو نہیں مانتی۔ جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ نواز شریف بتائیں سازش کون کررہا ہے؟

قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ مولانا سمیع الحق سے اتحاد سے عمران خان کا چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کے بجٹ سے مولانا سمیع الحق کو پیسے دیئے، وہ طالبان کے قائد ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایک شخص کو بچانے کیلئے قانون سازی کسی صورت درست نہیں، قمر زمان کائرہ

زرداری کا نواز شریف سے متعلق بیان خودساختہ ہے، قمر زمان کائرہ

 

Comments are closed.

Scroll To Top