تازہ ترین
نوازشریف، سعد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

نوازشریف، سعد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد(14مارچ، 2018) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف اور سعد رفیق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلے کابٹن دبائیں

درخواست خارج کرتے ہوئے عدالت کاکہناتھا کہ  پیش کیا گیا مواد توہین آمیز نہیں، لہذا یہ درخواست خارج کی جاتی ہے۔

کیس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا فیصلے کو برا کہنے کا اختیار سب کو ہے، جو مواد  پیش کیا گیا وہ سیاسی ہے، شاید کہیں اور توہین آمیز بات کی گئی ہو۔

بینچ میں شامل فاضل جج جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا نوازشریف کا بیان غیرسنجیدہ  ہےمگر عدالت کو بہت سے معاملات سے درگرز کرنا ہوتا ہے،عدالت تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے۔

واضح رہے کل بھی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ن لیگ کے دیگر رہنماؤں کے خلاف توہٰین عدالت کی درخواستیں خارج کردی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے:

توہین عدالت: سپریم کورٹ نے نواز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کے خلاف درخواستیں نمٹادیں

مشن کی تکمیل تک کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، نواز شریف

Comments are closed.

Scroll To Top