تازہ ترین
ننھی زینب کے قاتل کیخلاف دیگر 8 معصوم بچیوں کے قتل کا ٹرائل جیل میں ہوگا

ننھی زینب کے قاتل کیخلاف دیگر 8 معصوم بچیوں کے قتل کا ٹرائل جیل میں ہوگا

قصور: (20 فروری 2018) قصور میں ننھی زینب سمیت نو بچیوں کاقاتل عمران اپنےانجام کے قریب پہنچ گیا۔وزارت داخلہ نے دیگرآٹھ بچیوں کے کیسزکاٹرائل جیل میں کرنےکیلئے خط لکھ دیا۔ مجرم عمران کیخلاف تمام کیسزکی سماعت بیک وقت ہوگی۔

ننھی زینب سمیت نو معصوم بچیوں کاقاتل اپنےانجام کے دہانے پر دیگر نو ننھی کلیوں کے مسلے جانے کا کیس بھی جیل میں ہی سنا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے تمام کیسسزکاٹرائل جیل میں کرنےکیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو خط لکھ دیا تاکہ جلد سے جلد کیسز کا فیصلہ ہوسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجرم عمران کیخلاف تمام کیسسزکی سماعت بیک وقت ہوگی۔ انسداددہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کےجج سجاد احمد کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کریں گے جبکہ ملزم کیخلاف تین روزتک چالان عدالت میں پیش کردیئےجائیں گے۔ اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت مجرم عمران کوزینب قتل کیس میں چار مرتبہ موت کی سزا سنا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

زینب قتل کیس: مجرم نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا

 

زینب کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کیلئے درخواست دائر

Comments are closed.

Scroll To Top