تازہ ترین
ننھی زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری، زیادتی کی تصدیق

ننھی زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری، زیادتی کی تصدیق

قصور: (12 جنوری 2018) معصوم زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

قصور میں قتل ہونے ہونے والی سات معصوم بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زینب کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔ سفاک قاتل نے ننھی پری کا گلہ دبایا اور ناک پر ہاتھ  رکھ کر  بچی کو ابدی نیند سلا دیا۔ بچی کی دونوں کلایوں پر بھی چوٹ کے نشانات پائے گے ہیں۔

جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور ڈی این اے کے سیمپلز فرانزک لیبارٹری بھجوادئیے گئے ہیں جہاں حراست میں لیے جانے والے مشکوک افراد کے ساتھ ڈی این اے میچ کئے جارہے ہیں۔دوسری جانب پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شعیب اور محمد علی کی رپورٹس بھی منظرعام پر آچکی ہیں جس کے مطابق شعیب کے سینے پر دو گولیاں لگیں، جبکہ ایک آر پار ہوئی۔ محمد علی کے سینے پر ایک اور منہ پر بھی فائر لگے۔

یہ بھی پڑھیے

قصور واقعے کے معاملے کو پنجاب حکومت برادری ازم کی بنیاد پر حل کرنے کیلئے کوشاں

قصور واقعے کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top