تازہ ترین
نجی اسکولوں کی فیسوں کا معاملہ، سندھ حکومت نے سرکلر جاری کردیا

نجی اسکولوں کی فیسوں کا معاملہ، سندھ حکومت نے سرکلر جاری کردیا

اسلام آباد:(16 اکتوبر 2018) نجی اسکولوں کی جانب سے لی گئی اضافی فیسیں واپس کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت نے سرکلر جاری کر دیا، 12 اکتوبر کو جاری کئے سرکلر کی کاپی سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سرکلر جاری کر دیا ہے جبکہ کاپی سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔

سندھ حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق فیس سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے پاس جمع کرائی جائے۔

یاد رہے کہ سرکلر ڈائریکٹر جنرل رجسٹریشن آف پرائیویٹ اسکولز سندھ ڈاکٹر منصور حسین صدیقی کے دستخط سے جاری ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد: نو سر باز نے جعلی ڈالرز دے کر اوورسیز پاکستانی کو لوٹ لیا

کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی،ملزم گرفتار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top