تازہ ترین
نایاب سفید شیر کا بچہ عوام کے لیے پیش

نایاب سفید شیر کا بچہ عوام کے لیے پیش

ویب ڈیسک:(20 جولائی 2018) امریکی ریاست ٹیکساس کے چڑیا گھر میں انتہائی نایاب سفید شیر کا بچہ پہلی بار عوام کے سامنے لایا گیا۔

بچہ ٹائلر شہر میں ٹائیگر کریک اینمل سینکچوری میں پیدا ہوا۔ سات ہفتے کے بچے کا وزن پانچ اعشاریہ چار کلوگرام ہے، نایاب شیر کا بچہ مادہ ہے جس کا نام لونا رکھا گیا ہے۔نایاب شیر کے بچے کی نگران کا کہنا ہے اسے ہر دو تین گھنٹے بعد فیڈر سے دودھ پلایا جاتا ہے، ننھا ٹائیگر افریقی نسل کے شیر کا بچہ ہے اور اس وقت دنیا بھر میں ان کی تعداد پانچ سو سے کم رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کے تین زرافوں کا اضافہ

کراچی: پولیس نے ڈیفنس سے نایاب نسل کے 700 سے زائد کچھوے برآمد کرلیئے

Comments are closed.

Scroll To Top