تازہ ترین
ناموسِ رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فضل الرحمان

ناموسِ رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فضل الرحمان

کراچی: (09نومبر 2018) کراچی کی شارع قائدین پرمتحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) نے تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کے تحت جلسہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی شارع قائدین پرمتحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) نے تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کے تحت جلسہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بیرونی دباؤ پر کیا جانے والا کوئی فیصلہ قبول نہیں، عوامی عدالت نے بیرونی دباؤ پر کیا گیا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقتدر ادارے سن لیں، ناموسِ رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، احتجاج اس بات پر ہے کہ حکمرانوں نے ہماری آزادی، خود مختاری اور اداروں کے اختیار پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی شناخت ختم کردی گئی ہے، ہم آج بھی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

مارچ سے پروفیسر ساجد میر، مولانا غفور حیدری، شاہ اویس نورانی، معراج الہدیٰ صدیقی، علامہ شبیر حسین میسمی، خالد سومرو اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی (س) کے احتجاج میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

نوشہرہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا سمیع الحق اپنے اغراض و مقاصد کیلئے ہر محاذ پر لڑتے رہے۔ ان کا قتل ایک سازش کے تحت کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ مولانا کی شہادت کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ علماء کو تھریٹس مل رہے ہیں، ہمارے صبح شام ایک خوف میں گزر رہے ہیں۔ ہم نے اسی ماحول میں رہنا ہے۔ دشمن وار کررہا ہے مگر کامیاب نہیں ہورہا۔

انہوں نے کہا کہ کہیں پر امن کی بات نہیں ہو رہی، صرف لالی پاپ دیا جارہا ہے۔ سیکولر اور یہودی لابی امن اور اسلام کے خلاف ہیں۔ پوری زندگی میں دیکھ رہا ہوں کہ خطرے سے گزر رہی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی ( س) کے جمعے کے روز ہونے والے احتجاج میں شرکت کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر تحریک نوجوانان کے سربراہ عبداللہ حمید گل، عبدالغفور حیدری اور دیگر بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے

جے یو آئی (س) کا مولانا سمیع الحق کے قتل کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، شہریار آفریدی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top