تازہ ترین
نامور موسیقار روبن گھوش کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے

نامور موسیقار روبن گھوش کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے

مدھر اور رسیلے نغموں کی مالا چننے والے روبن گھوش کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔

بغداد میں آنکھ کھولنے والے روبن گھوش کے اہلخانہ نے بعد میں مشرقی پاکستان کا رخ کیا اور ابتدا سے ہی روبن گھوش کا موسیقی کی طرف رحجان رہا۔ پاکستانی فلمی دنیا میں بطور موسیقار قدم رکھا تو دل کو گداز کرتے نغمے چھیڑے۔انہوں نے اداکارہ شبنم سے شادی کی اور ان کی بیشتر فلموں کی موسیقی روبن گھوش ہی دیتے رہے۔ روبن گھوش کو بہترین موسیقی دینے پر چھ نگار ایوارڈ بھی دیے گئے۔ انہوں نے پاکستانی فلم جو ڈر گیا وہ مر گیا کے لیے آخری بار موسیقی دی۔روبن گھوش نے ہر گلوکار کے ساتھ کام کیا اور اس وقت بلند مقام بنایا جب لالی وڈ پر کئی شہرہ آفاق موسیقاروں کا راج تھا۔ روبن گھوش کی مشہور فلموں میں چکوری، تلاش، چاہت، آئینہ، امبر اور دوریاں شامل ہیں۔ روبن گھوش اور شبنم انیس سو چھیانوے میں بنگلہ دیش منتقل ہوگئے تھے

:یہ بھی پڑھیے

معروف اداکار قاضی واجد انتقال کرگئے

فاطمہ ثریا بجیا کو دنیاسے رخصت ہوئے دو برس بیت گئے

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top