تازہ ترین
ناراض رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو چارٹر آف ڈیمانڈ دے دیا

ناراض رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو چارٹر آف ڈیمانڈ دے دیا

اسلام آباد: (21 جون 2018) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں نے پارٹی کو چارٹر آف ڈیمانڈ دے دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حامد خان سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواہ سے ناراض رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں ٹکٹوں کے معاملے پر تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں نے چارٹر آف ڈیمانڈ بھی جاری کردیا ہے۔اعلامیہ میں تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کے ٹکٹوں کے حوالے سے بعض فیصلوں کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ پارلیمانی بورڈ میں ایسے بھی ممبران تھے جو سپریم کورٹ سے نااہل اور نیب کیسز بھگت رہے ہیں۔ شفاف پارلیمانی بورڈ تشکیل دے کر ٹکٹوں کے فیصلوں نظرثانی کی جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر مرتب کردہ فہرست بھی من پسند افراد پر مبنی ہے۔ پنجاب میں اقلیتی نشستوں پر ترجیحی فہرست جمع نہ کرانا بھی قابل مذمت ہے۔ اقلیتی ترجیحی فہرست جمع نہ کرانے کے ذمہ دارو ں کے خلاف کارروائی کی جائے۔اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے امیدوار جنہوں نے 2013ء کا الیکشن پارٹی ٹکٹ پرلڑا، انہیں دوبارہ ٹکٹ دیا جائے۔ پارٹی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے علاوہ کسی کو ایک سے زائد حلقوں سے الیکشن ٹکٹ نہ دیا جائے۔

ناراض رہنماوں کا آئندہ اجلاس 26 جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف کا چیئرمین نادرا کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے ایاز صادق کی نااہلی کیلئے ریٹرننگ افسر سے رجوع کرلیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top