تازہ ترین
میگنیشیم سپلیمنٹ بلڈ پریشر کم کرنے میں معاون

میگنیشیم سپلیمنٹ بلڈ پریشر کم کرنے میں معاون

انڈیانا: (11 ستمبر 2017) میگنیشیم سے بھرپور سپلیمنٹ کھانے سے بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

انڈیانا یونیورسٹی کے ماہرین نے 2 ہزار 28 افراد پر مشتمل 34 اہم مطالعات کا جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ اگر ایک ماہ تک 300 ملی گرام میگنیشیم کھائی جائے تو بلڈ پریشر کم ہونے کے بہت امکانات ہو سکتے ہیں اور خون کا بہاؤ بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر کے پرانے مریض اگر روزانہ 300 ملی گرام میگنیشیم استعمال کریں تو ایک ماہ کے اندر ان کا بلڈ پریشر قابو میں آ جائے گا۔ کسی سپلیمنٹ یا گولیوں کی بجائے میگنیشیم والی سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ بہتر رہے گا کیونکہ میگنیشیم بدن میں جاکر خون کی روانی بھی بہتر بناتی ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیا کہ یہ سپلیمنٹ بھی اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے

مچھلی صحت کیلئے انتہائی مفید

صبح کی چائے پینا انتہائی فائدہ مند

 

Comments are closed.

Scroll To Top