تازہ ترین
میٹرو کرپشن کیس: نیب تیسری بار بھی ریفرنس پیش نہ کرسکا

میٹرو کرپشن کیس: نیب تیسری بار بھی ریفرنس پیش نہ کرسکا

ملتان: (13 دسمبر 2018) میٹرو کرپشن کیس میں گرفتار 9 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ احتساب عدالت نے سماعت 3 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو مزید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

میٹرو کرپشن کیس کی سماعت ہوئی کیس میں ملوث 9 ملزمان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں نیب کی جانب تیسری بار بھی ریفرنس پیش نہ کیا جاسکا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

جس پر عدالت نے سماعت 3 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو مزید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پروجیکٹ ڈائریکٹر صابر خان سدوزئی، دو ایکسینز ریاض حسین اور امانت علی، تین ایس ڈی اوز منعم سعید، رانا وسیم، منظور احمد جبکہ ریذیڈنٹ انجینئر فرحان حیدر، قانون گو گلزار حسین، پٹواری ریاض احمد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ایکنک کمیٹی نے پشاور میٹرو منصوبے کی لاگت میں 40 فیصد اضافے کی منظوری دیدی

میٹروبس کے کرایہ میں اضافہ: (ن) لیگ کی 2 تحاریک التواء قومی اسمبلی میں جمع

 

Comments are closed.

Scroll To Top