تازہ ترین
عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب، عہدے کا حلف اٹھالیا

عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب، عہدے کا حلف اٹھالیا

کوئٹہ: (16 اگست 2018) میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کا حلف اٹھا لیا ہے۔

اسپیکر کے انتخاب کیلئے 59 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے جن میں سے عبدالقدوس بزنجو نے 39 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدِمقابل محمد نواز نے 20 ووٹ لیے۔ محمد نواز کا تعلق متحدہ مجلسِ عمل (ایم ایم اے) سے تھا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے 15ویں اسپیکر کا حلف اٹھایا ہے۔ سبکدوش ہونے والی اسپیکر راحیلہ درانی نے میر عبدالقدوس بزنجو سے اسپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اسپیکر منتخب ہونے کے بعد اسمبلی سے اپنے خطاب میں عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کا شکر گزار ہوں۔ کوشش ہوگی کہ تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر جانبدار رہتے ہوئے ایوان کو چلانا ہے۔ کوشش رہے گی کہ ایوان کے تقدس کو پامال نہ ہونے دیا جائے۔

عبدالقدوس بزنجو کا سیاسی سفر

عبدالقدوس بزنجو 1973ء میں پیدا ہوئے، وہ معروف سیاسی شخصیت عبدالمجید بزنجو کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم آبائی علاقے آواران سے حاصل کی اور بلوچستان یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد  سیاسی  کیریئر کا آغاز 2002ء کے عام انتخابات میں حصہ لے کر کیا۔عبدالقدوس بزنجو نے (ق) لیگ کے ٹکٹ پر آواران سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ جام محمد یوسف کی کابینہ میں لائیو اسٹاک کے وزیر رہے۔

وہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں آواران سے ایک بار پھر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور صوبائی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ حاصل کیا۔ تاہم اختلاف کے باعث ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

وہ 2017ء میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے محرک تھے۔ تحریک عدم اعتماد کے باعث نواب ثناءاللہ زہری کی حکومت کے خاتمے کے بعد عبدالقدوس بزنجو مختصر مدت کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہوئے۔انہوں نے (ق) لیگ سے مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور بی اے بی کے ٹکٹ پر آواران سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔

بلوچستان عوامی پارٹی (جو کہ صوبے میں اکثریتی جماعت بن چکی ہے) اور بی اے پی کی جانب سے عبدالقدوس بزنجو کو اسپیکر صوبائی اسمبلی منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چوہدری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

مراد علی شاھ دوسری بارسندھ کے وزیر اعلیٰ منتخب

 

Comments are closed.

Scroll To Top