تازہ ترین
میرے خلاف فیصلے دینے والی عوامی فیصلہ دیکھ لیں، نواز شریف

میرے خلاف فیصلے دینے والی عوامی فیصلہ دیکھ لیں، نواز شریف

اسلام آباد: (13 فروری 2018) سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عوامی عدالت نے فیصلہ کر دیا کون اہل ہے اور کون نااہل،میرے خلاف فیصلے دینے والے عوامی عدالت کے فیصلے دیکھ لیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مریم نواز، پرویز رشید، امیر مقام، مریم اورنگزیب، طلال چودھری، دانیال عزیز، آصف کرمانی، مصدق ملک، طارق فاطمی، شیخ انصرسمیت دیگر لیگی رہنما شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق، اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، سینیٹ الیکشن، لودھراں ضمنی انتخاب اور عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیگی رہنماؤں نے لودھراں الیکشن میں کامیابی پر نواز شریف کو مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک بھر میں آئندہ ہونے والے جلسوں پر مشاورت اور نواز شریف کی لندن روانگی کے مجوزہ پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا عوام نے میری نا اہلی کا فیصلہ مسترد کر دیا، لودھراں کے عوام نے منفی سیاست کو دفن کر دیا، انہوں نے کہا عوامی عدالت نے مجھے اہل قرار دے دیا ہے، لیگی رہنما اور کارکن انتخابات کی بھرپور تیاری کریں۔اس سے قبل احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کل کا الیکشن جھوٹے مقدمات کا جواب ہے، یہ جو سب کچھ ہو رہا ہے عوام اس کا جواب دے رہے ہیں، عوام کو سلام جو تندہی سے میرا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

سابق وزیرا عظم کا کہنا تھا جب الزام ہی نہیں تو سزا کیوں ہوگی؟ احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے، جنہوں نے ریفرنس بنا کر بھیجے وہ چاہتے ہیں نواز شریف کوسزا ہو۔نواز شریف نے کہا آج سارا زور ہم پر ہی ہے اور سب سے بڑے مجرم ہم بنے ہوئے ہیں، ڈرتا نہیں، انتقام کا سامنا کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا مارشل لا لگانے اور ججز کو گرفتار کرانے والوں پر ہاتھ کیوں نہیں پڑتا؟۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان کی معیشت کو عروج پر پہنچایا، ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔

این اے 154: نون لیگ نے میدان مار لیا

رابطہ کمیٹی کی پارٹی رجسٹریشن خالد مقبول کے نام کرانے کی درخواست

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top