تازہ ترین
میرے خلاف تیسرا فیصلہ آرہا ہے، نواز شریف

میرے خلاف تیسرا فیصلہ آرہا ہے، نواز شریف

اسلام آباد: (23 فروری 2018) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ نیب کے گواہ نے خود کہا ہے کہ 2005ء میں کیلبری فونٹ موجود تھا جس سے ہمارے موقف کی تائید ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ مجھے آپ پارٹی کی صدارت سے نکال رہے ہیں، تیسرا فیصلہ بھی آرہا ہے جس میں مجھے الیکشن لڑنے سے بھی نااہل کریں گے اور مجھے پتا ہے کہ یہ مجھے الیکشن لڑنے سے بھی محروم کریں گے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ کالے حروف والے بہت فیصلے ہیں، نہیں سمجھتا کہ ایسا کوئی فیصلہ ہے کہ سنہری حروف سے لکھا جائے۔ پارٹی صدر کو نکالنا پری پول دھاندلی ہے۔ (ن) لیگ کو سینیٹ الیکشن سے محروم کیا جارہا ہےسابق وزیراعظم نے کہا کہ گاڈ فادر، سیسلین مافیا، چور ڈاکو کہا گیا، پھر دوسرے دن کہاجاتا ہے سیاسی لیڈروں کا احترام ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ آج بھی کہا اور کل بھی کہا تھا کہ کلیبری فونٹ 2005ء میں دستیاب تھا۔ گواہ نے آج کہا کہ وہ آئی ٹی ایکسپرٹ نہیں، گواہ نے خود کہا ہے کہ 2005ء میں کیلبری فونٹ موجود تھا۔ ہمارے مؤقف کی تائید ہوئی ہے جبکہ جے آئی ٹی کے سوالات کا جواب آہستہ آہستہ مل رہا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ جب کچھ نہیں ملا تو ضمنی ریفرنسز لائے جارہے ہیں لیکن لوگوں کی سمجھ آرہی ہے کہ اس کیس میں کچھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سابق وزیراعظم اور مریم نواز احتساب عدالت میں پیش

ازخود نوٹس کا فیصلہ اب عوامی عدالت کریگی، نواز شریف

 

Comments are closed.

Scroll To Top