تازہ ترین
میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ: شرکا کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ: شرکا کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد:(14 دسمبر 2018) پاکستان نیوی وار کالج میں جاری میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نےنیول ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران ورکشاپ کے شرکاءنے سر براہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ ورکشاپ کے شرکا کو پاک بحریہ کے کردار، تیاریوں اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفینگ دی گئی۔

شرکا کو پاک بحریہ کے وژن خصوصی طور پر بلیو اکانومی کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا اورعلاقائی و عالمی بحری امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کا وشوں پر روشنی ڈالی گئی۔

نیول چیف نے شرکا کے میری ٹائم سیکیورٹی سے متعلقہ سولات کے سیر حاصل جوابات بھی دیے۔ میر ی ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شر کا ءنے پاکستان نیوی کے ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے

پاک بحریہ کیلئے بنائے جانے والے جدید ترین سروے جہاز کی چین میں لانچنگ

پاک بحریہ میں آج ہنگور ڈے منایا جا رہا ہے

Comments are closed.

Scroll To Top