تازہ ترین
میری اہلیہ اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں، نواز شریف

میری اہلیہ اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں، نواز شریف

لندن: (17 جون 2018) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جب وہ لندن آئے تھے تو ان کی اہلیہ بے ہوش تھیں اور اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں۔

لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اب بھی اہلیہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اللہ کو جو منظور ہو وہی ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری اللہ سے دعا ہے کہ سب کو صحت دے۔اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز نے لندن سے واپس پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے مطابق نواز شریف اور  مریم نواز کو آج شام ہی برطانیہ سے پاکستان کیلئے روانہ ہونا تھا تاہم بعد میں کلثوم نواز کی طبیعت کی ناسازی کے باعث یہ فیصلہ موخر کردیا گیا۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے پلے کا بٹن دبائیے

قبل ازیں نواز شریف کو ہارلے اسٹریٹ کلینک طلب کیا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کلثوم نواز کی تیمارداری کیلئے ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچے۔سابق وزیراعظم نوازشریف ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچ گئےاس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ اللہ بہتر کرے گا قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ قوم کلثوم نواز کی صحت کیلئے دعا کرے۔ اللہ خیر کرے گا سب ٹھیک ہو گا۔اس سے قبل سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن کے ہارلے اسٹریٹ اسپتال میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے پہنچے اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کلثوم نواز بدستور وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ڈاکٹرز پیر کے روز ان کا دوبارہ معائنہ کریں گے اور وینٹی لیٹر ہٹانے یا نہ ہٹانے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے دورے کا مقصد صرف بیگم کلثوم نواز کی عیادت ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انہیں جلد از جلد صحت عطا فرمائے۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں دو روز قبل انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا اور گذشتہ روز مریم نواز  یہ کہتے آبدیدہ ہو گئیں تھیں کہ وہ ایک بار امی کی آواز سننا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کا فیصلہ موخر کردیا

لندن: بیگم کلثوم نواز کے کمرے میں مشتبہ شخص کے داخلے کی کوشش ناکام

 

Comments are closed.

Scroll To Top