تازہ ترین
میرا نام کبھی بھی ای سی ایل میں نہیں تھا ایئرپورٹ پہنچ کر پتہ چلا، زلفی بخاری

میرا نام کبھی بھی ای سی ایل میں نہیں تھا ایئرپورٹ پہنچ کر پتہ چلا، زلفی بخاری

اسلا م آباد: (15 جون 2018) عمران خان کے دوست زلفی بخاری نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میرا نام کبھی بھی ای سی ایل میں نہیں تھا مجھے ایئرپورٹ پہنچ کر پتہ چلا کہ میرا نام بلیک لسٹ میں ہے۔ ایئرپورٹ پر قانون کے مطابق درخواست دی جس پر مجھے دو گھنٹے بعد اجازت مل گئی ۔

ایک ویڈیو پیغام میں زلفی بخاری نے کہا ہے کہ میرا نام ای سی ایل میں نہیں بلیک لسٹ میں تھا۔ بلیک لسٹ میں نام ہونے کا مجھ سمیت کسی آفیشل کو علم نہ تھا، ایئرپورٹ پہنچا تو مجھے اس بارے میں علم ہوا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرا حسن اور حسین نواز سے موازا نہ کیا جائے، لندن نہیں بھاگا، واپس آیا ہوں اور کہیں نہیں جارہا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دوست ہونے کے سبب میرے خلاف پروپیگنڈا ہورہا ہے، میرے خلاف کرپشن کا کوئی الزام ہے نہ نیب کا کوئی ریفرنس ہے، مجھ پر کوئی کرپشن چارجز ہیں نہ کوئی الزامات ہیں۔ افسوس کے ساتھ میرا حسن اور حسین نواز سے موازنا نہ کیا جائے جو ناانصافی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوٹس

زلفی بخاری نے بلیک لسٹ میں نام شامل کرنے کا نوٹی فکیشن چیلنج کر دیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top