تازہ ترین
میجر عزیز بھٹی شہید کا 52واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

میجر عزیز بھٹی شہید کا 52واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

ویب ڈیسک: (12 ستمبر 2017) میجر عزیز بھٹی شہید کا 52واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔قیام پاکستان سے قبل میجر عزیز بھٹی کا خاندان واپس آ کر گجرات میں رہائش پذیر ہوا۔ میجر عزیز بھٹی نے بطور سیکنڈ لیفٹننٹ پنجاب رجمنٹ میں کمشن حاصل کیا اور 1956ء میں میجر بن گئے۔ ستمبر 1965ء میں جب دشمن نے مملکت خداد پر شب خون مارا تو میجر عزیز بھٹی کو برکی سیکٹر پر دشمن کی پیش قدمی روکنے کا حکم ملا۔قوم کا یہ بہادر سپوت دشمن کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن گیا اور کمال مہارت اور عسکری صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ایک قدم آگے نہ بڑھنے دیا۔بارہ ستمبر 1965ء کو جب دشمن پاک فوج پر بھاری گولہ باری کر رہا تھا میجر عزیز بھٹی نے مورچے سے باہر نکل کر اپنے سپاہیوں کو ہدایات دیں، اسی دوران توپ کا ایک گولہ میجر عزیز بھٹی کو لگا اور انہوں نے مادر وطن کے دفاع میں شہادت کا رتبہ پایا۔ انہیں پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان بھر میں یومِ بحریہ آج منایا جارہا ہے

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 69 برسی آج منائی جارہی ہے

 

Comments are closed.

Scroll To Top