تازہ ترین
میجر طفیل شہید (نشان حیدر) کا آج 130 یوم پیدائش منایا جا رہا

میجر طفیل شہید (نشان حیدر) کا آج 130 یوم پیدائش منایا جا رہا

ویب ڈیسک : (22 جولائی 2018) پاکستان کے بہادر سپوت اور فاتح لکشمی پور میجر طفیل محمد شہید کا آج ایک سو تین واں یوم پیدائش انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ۔ میجر طفیل محمد شہید کون تھے اور کس طرح اپنی جان وطن عزیز پر قربان کی۔

پاکستان کا سب سے بڑاعسکری اعزاز ”نشان حیدر“ حاصل کرنے والے ملک کے بہادر سپوت میجر طفیل محمد شہید کاایک سو تین واں یوم پیدائش آج انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ میجر طفیل شہید بائس جولائی انیس سو چودہ کو پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے انیس سو تینتالیس سےانیس سو اٹھاون تک پاکستان آرمی میں سروس کی۔ میجر طفیل محمد شہید اٹھارہ پنجاب رجمنٹ میں میجر کے رینک پر تھے اور سات اگست انیس سو اٹھاون کو لکشمی پورایریا میں وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئےگولیوں کی بوچھاڑ سے شدید زخمی ہونے کے باعث جانبر نہ ہو سکے اور اسی رات خالق حقیقی سے جا ملے۔

میجر طفیل کے اس غیر متزلزل جذبہ حب الوطنی ، شجاعت اور بلند ہمتی کے باعث انہیں پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر دیے جانے کا اعلان کیا گیا۔ میجر طفیل محمد کو فاتح لکشمی پور بھی کہا جاتا ہے۔ پانچ نومبر انیس سو انسٹھ کو صدر پاکستان فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے کراچی میں ایوان صدر میں منعقد ہونے والے ایک خاص دربار میں میجر طفیل محمد کی صاحبزادی نسیم اختر کو یہ اعزاز عطا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

میجر طفیل محمد شہید کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

 

آج میجرطفیل محمد کا یوم شہادت ہے

Comments are closed.

Scroll To Top